ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مویشیوں کے بیوپاری کی موت۔ ایس پی کی قیادت میں تحقیقات کے لئے 2ٹیموں کی تشکیل: یوٹی قادر

مویشیوں کے بیوپاری کی موت۔ ایس پی کی قیادت میں تحقیقات کے لئے 2ٹیموں کی تشکیل: یوٹی قادر

Thu, 31 May 2018 15:47:01    S.O. News Service

منگلورو 31؍مئی (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں پیرڈور نامی علاقے میں مشکوک حالت میں مویشیوں کے تاجر کی موت کا معاملہ سلجھانے کے لئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں دو تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دئے جانے کی بات سابق وزیر اور موجودہ ایم ایل اے جناب یوٹی قاد ر نے بتائی ہے۔

جناب یوٹی قادر نے اس واردات کے تعلق سے پولیس کے اعلیٰ افسران نے گفتگو کے بعد یہ بات بتائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر نمبرگی نے یقین دلایا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور حسین ابّا (61سال) کی موت کے لئے اگر کوئی ذمہ دار ہوگا تواس کے تعلق سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسی دوران جناب یوٹی قادر نے بھاری برسات کی وجہ سے ہلاک ہونے والے دو افراد کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے فی کس 5لاکھ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ پوری طرح تباہ ہونے والے مکان کو 1,01,900روپے اور جزوی طور پر نقصان پہنچنے والے مکانا ت کو 52ہزار روپے امدادی معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔


Share: